Results 1 to 4 of 4

Thread: جب ہجر کی آگ جلاتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,585
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Rep Power
    21474865

    Default جب ہجر کی آگ جلاتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں

    جب ہجر کی آگ جلاتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
    آنکھوں میں راکھ سجاتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
    موسم کے رنگ بدلتے ہیں لہرا کر جھونکے آتے ہیں
    شاخوں سے بور اڑاتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
    یادوں کی گرم ہواؤں سے آنکھوں کی کلیاں جلتی ہیں
    جب آنسو درد بہاتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
    بے درد ہوائیں سہ سہ کر سورج کے ڈھلتے سائیوں میں
    جب پنچھی لوٹ کے آتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
    جب لوگ جہاں کے قصوں میں دم بھر کا موقعہ ملتے ہی
    لفظوں کے تیر چلاتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
    یہ عشق Ù…Ø+بت Ú©Ú†Ú¾ بھی نہیں فرصت Ú©ÛŒ کارستانی ہے
    جب لوگ مجھے سمجھاتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
    جب کالے بادل گھر آئیں اور بارش زور سے ہوتی ہو
    دروازے شور مچاتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
    جب آنگن میں خاموشی اپنے ہونٹ پہ انگلی رکھے ہو
    سناٹے جب در آتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
    جب سرد ہوا کا بستر ہو اور یاد سے اس کی لپٹے ہوں
    تب نغمے سے لہراتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
    جب اوس کے قطرے پھولوں پر کچھ موتی سے بن جاتے ہیں
    تب ہم بھی اشک بہاتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں

  2. #2
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,091
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Rep Power
    429521

    Default Re: جب ہجر کی آگ جلاتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں

    umda


  3. #3
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    Karachi
    Age
    36
    Posts
    236
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1329 Thread(s)
    Rep Power
    214760

    Default Re: جب ہجر کی آگ جلاتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں

    umda kalam hai
    thanks for sharing
    Disco Deewanay

  4. #4
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,528
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Rep Power
    27

    Default

    Bohat Khhoob :-)
    Khush Rahai'n :-)
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •